سندھ ہائی کورٹ نے حکومت سندھ کو اسسٹنٹ کمشنر کےلیے 138 ڈبل کیبن گاڑیوں کی خریداری سےروک دیا

سندھ ہائی کورٹ نے حکومت سندھ کی جانب سےاسسٹنٹ کمشنر کےلیے ڈبل کیبن کی گاڑیوں کی خریداری پرمزید کارروائی روکنے کاحکم دےدیا۔

سندھ ہائی کورٹ نےرکن سندھ اسمبلی محمد فاروق اور دیگر کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیاکہ سندھ کو اس وقت مالی مشکلات کاسامنا ہے،سندھ میدانی علاقہ ہے،اس کےلیے فور بائے فورڈبل کیبن گاڑیوں کی ضرورت نہیں ہوتی۔

لاہور ہائی کورٹ : چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کو ہٹانے کا حکم

درخواست گزار نےاستدعا کی کہ گاڑیاں خرید کرنےکا نوٹی فکیشن اور وزیر اعلیٰ سندھ کی منظوری کو کالعدم قراردیا جائے۔عدالت عالیہ نےحکومت سندھ سےجواب طلب کرتےہوئے مزید سماعت 4 ہفتوں کےلیے ملتوی کر دی۔

Back to top button