امریکی صدارتی انتخابات : روسی صدر پیوٹن نے کاملا ہیرس کی حمایت کردی

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی صدارتی انتخابات پرطنزیہ تبصرہ کرتےہوئے جیت کےلیے ہر وقت ہنستی مسکراتی کاملا ہیرس کی حمایت کردی،امریکا نے روسی صدر کو صدارتی انتخابات پر تبصرہ کرنےسے باز رہنے کا مشورہ دیاہے۔
ایک تقریب میں روسی صدر کاکہنا تھاکہ جو بائیڈن اپنےحامیوں سے کاملا ہیرس کی حمایت کاکہہ رہےہیں ہم بھی ان کی حمایت کریں گے۔
میں صدر ہوتا تو اسرائیل پر حملہ نہ ہوتا : ڈونلڈ ٹرمپ
پیوٹن نے کہا کہ کاملا ایسے مسکراتی ہیں جیسے ان کےساتھ سب کچھ ٹھیک ہو، ٹرمپ نےاب تک تمام امریکی صدور سےزیادہ روس پر پابندیاں لگائیں۔روسی صدر نےکہا کہ اگر کاملا ہیرس آئیں تو ہوسکتا ہے وہ ٹرمپ کی طرح نہ کریں۔ولادیمیر پیوٹن نے کہاکہ امریکی عوام اپنے صدر کا انتخاب کریں گےاور ہم امریکی عوام کی مرضی کا احترام کریں گے۔
