سنی اتحاد کونسل نے حکومت نے 7آرڈیننس مسترد کردیئے

قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل نے حکومت کے پیش کئے گئے7آرڈیننس مسترد کردیئے۔
سنی اتحاد کونسل کے راہنما عمر ایوب کا اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھاکہ آرڈیننس کیا ہے یہ تو دیکھیں ،ہوسٹل سروسز سے متعلق آرڈیننس پیش کیا گیا ہے۔مجھے بتادیں یہ ہے کیا، حلف دے کر بتائیں اس ایوان میں کتنے لوگوں نے اسے پڑھا ہے۔یہ حکومت والے اپنے خوانچے بنارہے ہیں۔نیشنل شپنگ کمپنی میں جو آرڈیننس پیش کیا جارہا ہے اس کو بتائیں کس کمیٹی میں پیش کیا گیا ہے۔
عمر ایوب کاکہنا تھاکہ اس ایوان میں بیٹھے لوگوں میں سے بتائیں لوگوں نے اس کو پڑھا ہے۔
