قومی اسمبلی ،اپوزیشن کے شرابے میں 7آرڈیننس میں توسیع

 قومی اسمبلی میں سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے سات آرڈیننس  ایوان میں پیش کردئیے اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود 120کی توسیع کردی گئی۔

اپوزیشن کے نو نو کے نعرے قرارداد کی تحریک پر ووٹنگ کا مطالبہ،سپیکر نے گنتی کروا دی۔130اراکین نے تحریک کے حق میں جبکہ 63 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔

پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن ترمیمی آرڈیننس 2023 میں  120 دن کی توسیع کی قرار داد کی منظوری،پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن ترمیمی آرڈیننس 2023 بھی 120 دن کی توسیع کی منظوری،پاکستان پوسٹل سروسز منیجمنٹ بورڈ ترمیمی آرڈیننس 2023 بھی 120 دن کی توسیع کی منظوری،نیشنل ہائی وے اتھارٹی ترمیمی آرڈیننس 2023 بھی 120 دن کی توسیع کی منظوری،فوجداری قانون ترمیمی آرڈیننس 2023 بھی 120 دن کی توسیع کی قرار داد بھی منظور ،نجکاری کمیشن ترمیمی آرڈیننس 2023 بھی 120 دن کی توسیع کے لئے منظور،ٹیلی مواصلات اپیلیٹ ٹریبیونل اتھارٹی کا قیام آرڈیننس 2023 میں 120 دن کی توسیع کی قرار داد منظور کی گئی۔

Back to top button