سونے کی فی تولہ قیمت میں 5500 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 5500 روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت ایک لاکھ 45 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 8 امریکی ڈالر کی گراوٹ دیکھی گئی جس کے بعد نئی قیمت ایک ہزار 769 ڈالرز فی اونس ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 5500 روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت ایک لاکھ 45 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔
