پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مجرموں حوالگی کا معاہدہ طے پاگیا

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مجرموں حوالگی اور وطن واپسی کا معاہدہ طے پاگیا تاہم اس کا اطلاق سابق وزیر اعظم نواز شریف سمیت دیگر شخصیات پر نہیں ہوگا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارتی نژادبرطانیہ کی وزیر داخلہ پریتی پٹیل نے بتایا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مجرموں کی حوالگی اور وطن واپسی کا معاہدہ طے کرنے پر فخر ہے، اس معاہدے کا اطلاق دہری شہریت والوں پر نہیں ہوگا۔
برطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل نے بتایا کہ مجرموں کی حوالگی کے حوالے سے ہونے والا معاہدہ برطانیہ میں ترمیم کیے گئے امیگریشن قوانین اور منصوبے کا حصہ ہے۔
خیال رہے کہ معاہدے کے تحت دونوں ممالک عدالتوں سے سزا یافتہ شہریوں کو حوالے اور اُن کے متعلق معلومات فراہم کرنے کے پابند ہوں گے، اس معاہدے کا سابق وزیر اعظم نواز شریف پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، جو اس وقت علاج کے لیے لندن میں موجود ہیں۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ سال کے آخر میں معاہدے کو حتمی شکل دی تھی اور آخر کار برطانیہ نے اس معاہدے کو آگے بڑھایا۔
