شادی سے انکار پر طالبہ پر تشدد کرنیوالے مرکزی ملزم کا ریمانڈ منظور

فیصل آباد میں شادی سے انکار پر طالبہ پر انسانیت سوز تشدد میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 5 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےکردیا گیا۔
درج مقدمہ میں نامزد مرکزی ملزم شیخ دانش کو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزم کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرکے اسے پولیس کی تحویل میں دے دیا۔
قبل ازیں مقدمے میں نامزد ملزمہ ماہم سمیت 5 ملزمان علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوئے۔
مقامی عدالت نے ملزمہ ماہم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنےکاحکم دیا جب کہ 4 ملزمان اصغر، مصطفٰی ، طیب اور فیضان کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
واضح رہے کہ لڑکی پر تشدد کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں اسے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا جب کہ اس کے بال اور بھنویں کاٹنے کے بعد جوتے چاٹنے پر بھی مجبور کیا گیا۔
مقامیپولیس نے ویڈیو سامنے آنے کے بعد لڑکی پر تشدد کا مقدمہ درج کرلیا۔
متاثرہ لڑکی کا کہنا ہےکہ اس کی سہیلی کا باپ شادی پر زوردے رہا تھا، انکار پر تشدد کیا، سرکے بال،بھنویں کاٹ دیں اور جوتے چاٹنے پر مجبورکیا، لڑکی کے بیان کے مطابق جنسی ہراساں بھی کیا گیا اور ویڈیوز بھی بنائی گئیں۔
