عمران خان کا پنجاب حکومت میں من پسند افسران تعینات کرنے کیلئے دباؤ

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب حکومت پر من پسند افسران تعینات کرنے کیلئے دباؤ بڑھا دیا۔سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی کو فون پہ جھاڑیں پلا دیں، عمران خان نے احمد عزیز تارڑ کو سیکرٹری ہاؤسنگ اور فیاض موہل کو ڈی جی ایل ڈی اے لگانے کیلئے شدید دباؤ برقرار رکھا۔
احمد عزیز تارڑ سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور میں ڈی جی ایل ڈی تھے، انہوں نے آخری بڑی واردات LDA ماسٹر پلان کی شکل میں ڈالنے کا منصوبہ تیار کیا لیکن بزدار حکومت کے جانے کے باعث اس پر عمل نہ ہو سکا۔
احمد عزیز تارڑ عثمان بزدار کے دور میں DG(LDA) تھا، ملک ریاض ،احسن جمیل گجر اور فرح شہزادی کے لیے LDA میں فرنٹ مین کا کردار ادا کرتا تھا، آخری بڑی واردات LDA ماسٹر پلان کی شکل میں ڈالنے کا منصوبہ تیار کیا لیکن بزدار حکومت کے جانے کے باعث اس پر عمل نہ ہو سکا۔فیاض محل، طاہر خورشید کا خاص آدمی ہے، بزدار حکومت میں پیسے دے کر DC لگا اور اب بطور DG (LDA) اس گینگ کے ادھورے منصوبے پایا تکمیل تک پہنچانے کی حامی بھری ہے۔
عمران خان ذاتی طور پر وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف سیکٹری پنجاب پر ان دونوں تعیناتیوں کے لیے شدید دباؤ ڈال رہے ہیں، حکومت پنجاب کی جانب سے ان دو کرپٹ افسران کی تعیناتی نہ کرنے پر عمران خان نے فوری طور پر چیف سیکٹری پنجاب کو تبدیل کرنے کا حکم دیدیا، چودھری پرویز الہٰی کو آخری وارننگ دی گئی ہے کہ اگر یہ دونوں تعینات نہ ہوئے تو چودھری پرویز الہٰی وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے۔

Back to top button