شفاف انتخابات ملک کی مشکلات کا واحد حل ہیں
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ اٹھے گا تو تحریک عدم اعتماد لے آئیں گے ، بعض قوتیں ملک میں صدارتی نظام لانا چاہتی ہیں ، فوری اور شفاف انتخابات ملک کی مشکلات کا واحد حل ہیں۔
ںجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ بہت سے لوگوں کی خواہش ہے کہ پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ جائے ، جب تک پوری اپوزیشن استعفے نہیں دے گی اس کا اثر نہیں ہو گا۔صرف ہمارے استعفے دینے سے منفی اثرات ہو سکتے ہیں۔
شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے آپشن کو زندہ رکھنا چاہتے ہیں۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت نے اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے ووٹ حاصل کیے۔
