یو اے ای میں دفتری اوقات ساڑھے چار دن ہوا کرینگے
یو اے ای نے اعلان کیا ہے کہ وہاں اب دفتری اوقات ہفتے میں ساڑھے چار دن ہوا کریں گے جبکہ جمعے کی سہ پہر سے لے کر ہفتہ اور اتوار چھٹی کے دن ہوں گے۔
متحدہ عرب امارات حکومت کے آفیشل اکاؤنٹ سے کی گئی ٹویٹ کے مطابق اوقات کار کا ہفتہ پیر سے شروع ہوگا اور جمعے کی سہ پہر تک ختم ہو جائے گا۔
نئے شیڈول کے مطابق وفاقی ملازمین کے اوقات کار صبح ساڑھے سات بجے سے سہ پہر ساڑھے تین بجے تک ہوں گے جبکہ جمعے کو ملازمین ساڑھے چار گھنٹے تک فرائض انجام دیں گے ۔
جمعے کے روز ملازمین کو گھر سے کام کرنے کے اختیار کا انتخاب کرنے کی بھی اجازت دی جائے گی۔
