واٹس ایپ،انسٹا،فیس بک اب ”فری“نہیں ہوگی

سوشل میڈیاصارفین پیسے دینے کیلئے ہوجائیں تیار،واٹس ایپ،انسٹا،فیس بک اب ”فری“نہیں ہوگی ۔

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنے ذیلی پلیٹ فارمز واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک صارفین سے پیسے وصول کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

کمپنی کی جانب سے اپنے تمام پلیٹ فارمز کے ’پریمیم‘ ورژنز متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے، جہاں صارفین ماہانہ فیس دے کر اضافی فیچرز اور خاص سہولیات حاصل کر سکیں گے۔

اطلاعات کے مطابق فیس بک اور انسٹاگرام کی سبسکرپشن 3.99 ڈالر ماہانہ ہوگی جبکہ واٹس ایپ کے لیے 2.99 ڈالر الگ سے ادا کرنے ہوں گے۔

یعنی ہر ایپ کی فیس علیحدہ ہوگی۔ فی الحال یہ اضافی فیچرز محدود ہیں لیکن کمپنی کا کہنا ہے کہ مستقبل میں مزید جدید فیچرز شامل کیے جائیں گے۔

انسٹاگرام کے پریمیم صارفین یہ دیکھ سکیں گے کہ ان کی اسٹوری کتنی بار دوبارہ دیکھی گئی، البتہ یہ معلوم نہیں ہوگا کہ کس نے دیکھی۔

Back to top button