شمالی علاقہ جات پہاڑوں پربرفباری،میدانی علاقوں میں بارش

محکمہ موسمیات نے پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں آندھی کے شدید بارش کی پیشگوئی کردی جبکہ کالام کے پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے،برفباری اور بارش کے باعث موسم سرد  ہوگیا ہے،سرد موسم کے باعث لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کردیا۔صوبے کے پہاڑی علاقوں بشمول دیر، چترال ،سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، خیبر سمیت کئی علاقوں میں بارش ہوگی۔

اس کے علاوہ صوابی، پشاور، نوشہرہ اور پشاور میں تیز آندھی کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے، بارش سے کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے، جس کے لئے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی۔محکمہ موسمیات نے چترال، سوات، کوہستان ، بٹگرام اور مانسہرہ میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کردیا ہے۔کالام کے پہاڑوں پر برف باری جاری،میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری  ہے۔برفباری اور بارش کے باعث موسم سرد ،سرد موسم کے باعث لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کردیا۔

Back to top button