شہدا سے متعلق منفی پروپیگنڈا،JIT میںISIاورIBافسر شامل

صوبہ بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے اور اس میں ہونے والی شہادتوں پر سوشل میڈیا میں منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کی تحقیقات کیلئے بنائے جانیوالی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کا دائر کار بڑھاتے ہوئے اس میں آئی ایس آئی اور آئی بی کے افسروں کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔

وفاقی وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کی جانب سے تشکیل دی جانے والی چھ رکنی ٹیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
آئی ایس آئی کی جانب سے لیفٹیننٹ کرنل سعد اور انٹیلجنس بیورو سے ڈپٹی ڈائریکٹر وقار نثار نمائندگی کریں گے، ایف آئی اے و انٹیلجنس اداروں کی جوائنٹ انکوائری ٹیم ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم محمد جعفر کی نگرانی میں تحقیقات کرے گی۔

تحقیقاتی ٹیم میں ایف آئی اے ڈائریکٹر، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ وقار الدین سید، ایڈیشنل ڈائریکٹر، سائبر کرائم ایاز خان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران حیدر شامل ہیں۔

ایف آئی اے اور انٹیلجنس اداروں کی چھ رکنی جوائنٹ انکوائری ٹیم ہیلی کاپٹر حادثے و شہداء سے متعلق منفی ٹرینڈ چلانے والوں کا پتہ چلا جائے، ان عناصر کے پیچھے کون کون ملوث ہے یا کن کن کے کہنے پر یہ ٹرینڈ چلا کر ملک کو بدنام اور شہداء کی فیملز و قوم کی دل آزاری کی کا بھی پتہ چلائے گی۔

جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی انکوائری کے بعد ملوث عناصر کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔

Back to top button