شیخ رشید نے ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے آصف زرداری پر قتل کی سازش کے الزام کیس میں ضمانت کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے، جس میں موقف اپنایا کہ کیس آصف زرداری کی بجائے تیسرے فریق کی شکایت پر بنایا گیا جوکہ غلط ہے۔

شیخ رشید کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ آصف زرداری کے خلاف بیان پر میرے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں ، آصف زرداری نےکوئی شکایت نہیں کی، تیسرےفریق کی شکایت پرمقدمہ بنا۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ جیل میں ہوں، اب مزید کسی تفتیش کے لیے پولیس کو میری ضرورت نہیں، مچلکے جمع کرانے کے لیے تیار ہوں لہٰذا ضمانت منظور کی جائے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر سماعت 13 فروری کو ہوگی۔

Back to top button