شیریں مزاری کا عمران خان کی سکیورٹی واپس لینے کا الزام

تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے اسلام آباد پولیس پرعمران خان کی سکیورٹی واپس لینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل شام سے عمران خان اور ان کی رہائش گاہ کی سکیورٹی واپس لے لی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں شریں مزاری نے کہاعمران خان اور ان کی رہائش گاہ کی سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے، یہ خلاف قانون ہے، مگر اس امپورٹڈ حکومت میں قانون کی کس کو پرواہ ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کاکہنا تھا کہ قوم آگاہ رہےکہ سازشی عناصر کیسے عمران خان کی زندگی کے لیے خطرات پیدا کر رہے ہیں۔
دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہےکہ عمران خان کی سکیورٹی واپس نہیں لی گئی، عمران خان کے ساتھ اور ان کی رہائش گاہ پر جتنی نفری تعینات تھی وہ موجود ہے، عمران خان کی سکیورٹی واپس لیے جانے سے متعلق پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات میں صداقت نہیں ہے۔
