صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کو الوداعی گارڈ آف آنر پیش

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کو الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق تینوں مسلح افواج کے دستے نے صدر مملکت نے گارڈ آف آنر پیش کیا،صدر نے سلامی لی اور گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا، صدر نے اپنے سیکرٹری اور سٹاف سے الوداعی ملاقاتیں کیں،عارف علوی نے سٹاف اور عملے کے تعاون کا شکریہ ادا کیا،صدر نے اپنے سیکیورٹی سٹاف اور پروٹوکول عملے سے بھی الوداعی ملاقات کی۔
