آئی ایم ایف کا دوسرے اقتصادی جائزے کیلئے مشن پاکستان بھیجنے کا اعلان

آئی ایم ایف نے 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کی تکمیل کو ترجیح قرار دیتے ہوئے پاکستان کی نئی کابینہ کی تشکیل کے بعد دوسرے اقتصادی جائزے کیلئے مشن بھیجنے کا عندیہ دیدیا ۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جیولی کوزیک نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران پاکستان کی سیاسی صورتحال پر تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ معاشی استحکام کو یقینی بنانے کیلئے پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ پالیسیوں پر کام کرنے کے منتظر ہیں، پاکستانی عوام کی بھلائی کیلئے معاشی استحکام کی خاطر حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔
