ظہیر کیخلاف اغوا کا مقدمہ کالعدم قرار دینے کیلئے آئی جی کو نوٹس

کراچی کی کم عمر لڑکی دعا زہرا اور لاہور کے رہائشی لڑکے ظہیر احمد کی شادی کا تنازع ابھی تک حل نہیں ہو سکا ہے، عدالت نے ظہیر احمد کیخلاف اغوا کا مقدمہ کالعدم قرار دینے کی درخواست پر آئی جی سندھ، پراسیکیوٹر جنرل کو نوٹسز جاری کر دیئے۔

ظہیر احمد کی جانب سے اغوا کا مقدمہ کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس پر عدالت نے آئی جی سندھ اور پراسیکیوٹر جنرل سندھ سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے۔

درخواست گزار کے مطابق دعا زہرا نے عدالت کے سامنے بیان دیا کہ انہیں اغوا نہیں کیا گیا، لڑکی کے بیان کے بعد اغوا کا مقدمہ نہیں بنتا لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ اغوا کا مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔
پولیس کے مطابق دعا کے والد مہدی کاظمی نے ظہیر احمد کےخلاف اغوا کا مقدمہ الفلاح تھانے میں درج کرا رکھا ہے۔

Back to top button