عازمین حج کی رہنمائی کیلئے پاکستانی خواتین گائیڈ تعینات

عازمین حج کی رہنمائی کے لیے پاکستانی خواتین گائیڈ بھی فرائض انجام دے رہی ہیں۔پاکستان وزارت مذہبی امور اور حج مشن کے تحت پاکستانی عازمین حج کی رہنمائی کےلیے خواتین گائیڈ بھی تعینات ہیں۔ مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے 7 دروازوں اور کلاک ٹاور کے سامنے پاکستانی پرچم والی جیکٹ اور ٹوپی پہنے خواتین گائیڈز پاکستانی عازمین حج کی رہنمائی لگن اور جاںفشانی سے کررہی ہیں۔
خواتین گائیڈز کو پاکستان کی وزارت مذہبی امور اورحج مشن کے تحت عازمین حج کی رہنما کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ سیزنل ڈیوٹی اسٹاف کی ٹیمیں مسجد الحرام کے داخلی دروازوں کے باہر پاکستانی عازمین کی رہنمائی کر رہی ہیں۔ پاکستانی گائیڈز مسجد الحرام سے عازمین کو ان کی رہائش تک پہنچانے میں مدد کررہے ہیں اور مقرر کردہ بس اسٹاپ اور رہائشی سیکٹر تک پہنچانے میں معاونت کی جارہی ہے۔