عاطف اسلم کے نئے گانے ’’رنگریزہ ‘‘ کی دھوم

معروف گلوکار عاطف اسلم کے نئے ’’ رنگریزہ ‘‘ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، عاطف نے 3 سال بعد ایک مرتبہ پھر بالی ووڈ میوزک انڈسٹری میں انٹری دی ہے جس پر ان کے بھارتی مداح بےحد پُرجوش ہیں۔
معروف گلوکار نے بھارتی پنجابی فلم ’’لور‘‘کے لیے اپنا نیا گانا ریکارڈ کروایا ہے جس کا عنوان ’رنگریزہ‘ ہے جبکہ گانا پنجابی زبان میں گایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارت کی حکومت نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کی ہوئی ہے جس کی وجہ سے عاطف اسلم کے گانے ریلیز نہ ہونے پر ان کے بھارتی مداح کئی سالوں سے مایوس اور بھارت میں گلوکار کی واپسی کے منتظر تھے۔
