یوکرائن بمباری کیلئے جانے والا روسی جنگی طیارہ تباہ

یوکرائن میں بمباری کے لیے جانے والا روسی جنگی طیارہ تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں چار روسی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
روس کا فوجی طیارہ ملک کے مغربی علاقے میں گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں چار روسی فوجی ہلاک ہوگئے۔ فوجی طیارہ ایندھن بھروانے کے بعد یوکرین میں بمباری کے مشن پرجارہا تھا۔طیارے میں نوافراد سوارتھے۔
روسی حکام کے مطابق طیارے میں آگ میں لگنے کے بعد پائلٹ نے کھیتوں میں ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی تھی۔ مقامی افراد نے طیارے کے ملبے سے پانچ افراد کوانتہائی تشویشناک حالت میں نکال کراسپتال منتقل کردیا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
