عالمگیر ترین نے خودکشی سے قبل منگیتر سےکیا بات کی ؟

  پولیس کو استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین  کے فون کال ڈیٹا میں ان کی منگیترسےگفتگو کاریکارڈ مل گیا۔پولیس کے مطابق عالمگیرترین کے فون کال ڈیٹا میں ان کی منگیتر سےگفتگو کا ریکارڈ مل گیا ہے جس کے بعد  ان کی منگیتر سے ملاقات کی گئی ہے۔ ملاقات کے دوران خاتون نے پولیس کو بتایا کہ عالمگیرترین سے اس روز شام 4 بجےفون پر بات ہوئی، عالمگیرترین کے ساتھ کال پر روزمرہ کی باتیں ہوئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فارنزک اورپوسٹ مارٹم رپورٹ کےبعد تفتیش کادائرہ کار بڑھایا جائے گا۔

واضح رہےکہ گزشتہ دنوں عالمگیر ترین  اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے، پولیس اور اہل خانہ نے خودکشی قرار دیا ہے۔

ابتدائی تفتیش میں بتایا گیا تھا کہ عالمگیر ترین نے دائیں کنپٹی پر ایک گولی چلائی، عالمگیرترین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ  کے مطابق عالمگیر ترین کی موت سر میں گولی لگنے سے ہوئی، گولی ان کے سر کے دائیں طرف لگی جس پستول سے گولی چلائی گئی جبکہ  خودکشی سے پہلے لکھی عالمگیر ترین کی تحریر فارنزک تجزیے کے لیے بھجوادی گئی ہے۔

Back to top button