عالیہ بھٹ اپنی بیٹی کو کیا بنانا چاہتی ہیں؟

معروف بالی وڈ سٹار عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کو کسی صورت شوبز میں نہیں دیکھنا چاہتی ہیں بلکہ انھوں نے ’’راہا‘‘ کے لیے کچھ اور سوچ رکھا ہے۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنی بیٹی کے مستقبل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عالیہ بھٹ نے کہا کہ وہ نہیں چاہتی کہ ان کی بیٹی بھی ان کی طرح اداکاری کے شعبے میں آئیں لیکن ان کی خواہش ہوگی کہ ان کی بیٹی ایک سائنسدان بنے۔
عالیہ بھٹ نے کہا کہ میں خود سائنسدان بننا چاہتی تھی لیکن اب جب بھی اپنی بیٹی کو دیکھتی ہوں تو کہتی ہوں ’تم تو سائنسدان بنوں گی، اس سے قبل ایک انٹرویو میں عالیہ بھٹ نے کہا تھا کہ ماں بننے کے بعد مجھ میں کافی تبدیلیاں آگئی ہیں، حالانکہ یہ انٹرویو دیتے ہوئے میرے ماں بننے کو ابھی ایک مہینہ بھی پورا نہیں ہوا لیکن ان تین ہفتوں کے دوران میں نے خود میں کافی تبدیلیاں محسوس کی ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ مجھے نہیں پتا کہ آگے جا کر کیا کیا تبدیلیاں رونما ہوں گی اور میں اپنے کردار کس طرح نبھا سکوں گی کیونکہ میں نے ابھی تک اس حوالے سے کچھ سوچا ہی نہیں، لیکن ایک بات کہہ سکتی ہوں کو ہر چیز کو دیکھنے کے میرے نظریات بلکل تبدیل ہو گئے ہیں۔
عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ میں محسوس کرتی ہوں کہ میرا دل پہلے سے کچھ زیادہ وسیع ہو گیا ہے اور میں یہ نہیں جانتی کہ اس سے آگے جا کر کیا تبدیلیاں رونما ہو سکتی ہیں لیکن میں آنے والے وقت کیلئے بہت پرجوش اور پرامید ہوں۔
