عامر فاروق کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ تعینات کرنیکی سفارش

جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عامر فاروق کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ تعینات کرنے کی سفارش کر دی گئی۔

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس عمرعطابندیال کی زیرصدارت ہوا، جس میں سلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس عامر فاروق کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ تعینات کرنے کی متفقہ سفارش کر دی گئی ہے

خیال رہے کہ جوڈیشل کمیشن کے گزشتہ اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کو سپریم کورٹ میں جج تعینات کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی مستقلی کےلیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 8 نومبر کو طلب کرلیا گیا۔ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے پر غور کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطاء بندیال نے طلب کیا ہے۔

جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں 3 ایڈیشنل ججز کے نام زیر غور آئیں گے جن میں جسٹس سرداراعجازاسحاق،جسٹس ارباب طاہراورجسٹس ثمن رفعت شامل ہیں۔

Back to top button