عراقی وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر ’ڈرون‘ حملہ
عراقی وزیراعظم ڈرون حملے میں بال بال بچ گئے ، عراقی فوج کے مطابق ڈرون حملہ وزیراعظم کی رہائش گاہ پر کیا گیا جس کے دوران وہ محفوظ رہے جبکہ عراقی وزیراعظم کے کئی محافظ بھی زخمی ہوئے ۔
امریکا نے عراقی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کر دی ، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بتایا کہ حملہ دہشتگردی معلوم ہوتا ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ عراقی سیکیورٹی فورسز سے مسلسل رابطے میں ہیں اور بغداد کی سالمیت اور آزادی پر یقین رکھتے ہیں۔
عراقی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف کے ترجمان نے بتایا کہ ڈرون حملے کے بعد بغداد کے گرین زون کے اندر سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہے جس میں سرکاری عمارتیں اور غیر ملکی سفارت خانے موجود ہیں۔
محکمہ خارجہ نے کہا کہ ہم اپنی انٹیلی جنس رپورٹس کی جانچ کر رہے ہیں اور مجرموں کی گرفتاری سے قبل ابتدائی تحقیقات کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔
