عمران خان میری سنتے تو آج حکومت کی کارکردگی بہت بہتر ہوتی

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر وزیراعظم عمران خان میری بات سنتے تو حکومت کی کارکردگی بہتر ہوتی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے وزیراعظم سے کہا ہے کہ کے پی کے حکومت کو کہہ کر بی آر ٹی منصوبہ کو ختم کریں، ہر بندہ اٹھ کر ہمیں اس کا طعنہ مارنا شروع کر دیتا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پشاور بی آر ٹی اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے، ہم اسے میڈیا کے سامنے درست طریقے سے پیش نہیں کر سکے۔ علاوہ ازیں بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان وہ واحد لیڈر ہیں جنہوں نے چھوٹی فنڈنگ سے پارٹی کا آغاز کیا، آج تک سب کو پتہ ہے کہ پی ٹی آئی کی فنڈنگ کہاں سے آتی ہے، جب کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی فنڈنگ کے بارے کسی کو علم نہیں ہے۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ان سے عموماً ناراض ہوتے نہیں ہیں، لیکن اگر وہ ناراض ہو جائیں تو وہ ان کو منا لیتے ہیں، منانے کے طریقے پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو منانے کا ایک خفیہ طریقہ ہے جسے سب سے شیئر نہیں کیا جا سکتا۔
وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے ڈانٹ ڈپٹ بہت کم پڑتی ہے کیوں کہ میرے معاملے میں وزیراعظم کافی صبر سے کام لیتے ہیں، ایسا اس لیے ہوتا کہ کیوں کہ شاید وزیراعظم بھی سمجھ گئے ہیں کہ میری عادت اسی طرح کی ہے اس لیے وہ مجھے نہیں ڈانٹتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button