عمران خان نے  پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے

  وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ عمران خان نے  پسماندہ علاقوں کی خوشحالی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں ۔

وزیر مواصلات نے بلوچستان میں شروع کردہ  منصوبوں  کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، بلوچستان خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگا۔

  عمران خان  نے بلوچستان کے رہائیشوں  کے معاملات میں اپنی ذاتی  دلچسپی کا اظہار کیا ہے ، ماضی میں سڑکیں بنانے کا دعویٰ کرنے والی حکومتوں نے بلوچستان کو  نظر انداز کیا، ہماری ہمیشہ سے کوشش رہی کہ بلوچستان کو  ترقی کی  راہ پر گامزن کیا جائے ، تین سالوں کے دوران ہم نے عملی طور پر  اقدمات کو عملی شکل دینے کیلئے صحیح سمت میں پیشرفت کا آغاز کیا جس کے مثبت نتائج مرتب ہو رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے بلوچستان میں صرف تختیاں لگائیں اور منصوبوں کے ٹینڈرز جاری کئے لیکن عملی طور پر کوئی کام نہیں ہوا اور نہ ہی زمین پر کوئی کام نظر آیا، پی ٹی آئی کی حکومت نے مغربی روٹ سی پیک کی نہ صرف منظوری دی بلکہ ژوب کچلاک منصوبے سے اس کا آغاز کیا، 146 کلومیٹر طویل ہوشاب، آواران شاہراہ کی تعمیر کا کام زور و شور سے جاری ہے جو اپنے مقررہ وقت سے 20 فیصد تیزی سے انجام دیا جا رہا ہے۔

Back to top button