بی اے پی کے رہنمائوں کے درمیان اختلافات بدستور قائم

بلوچستان میں سیاسی بحران ختم نہ ہو سکا ، بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنمائوں کے درمیان اختلافات بدستور قائم ہیں ۔

اس سلسلے میں  وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر 3 صوبائی وزرا اور ایک رکن اسمبلی پر مشتمل 4 رکنی وفد پارٹی رہنماؤں کے درمیان اختلافات کے خاتمے کے لیے  کراچی پہنچا ہے ، وفد  میں ضیاء لانگو، سلیم کھوسہ، عارف محمد حسنی اور حاجی محمد خان طور اتمانخیل شامل ہیں۔

 بلوچستان عوامی  پارٹی کے ناراض اراکین نے وزیراعلیٰ  جام کمال کے  متعلق  اپنے خدشات اور تحفظات سے وفد کو آگاہ کیا جبکہ  وفد نے  ناراض اراکین کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی تاہم ناراض اراکین کو منانے  کے حوالے سے حکومتی وفد کو خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کر سکے ۔

یاد رہے کہ  جام کمال کے خلاف جہاں اپوزیشن متحد ہے وہیں ان کی اپنی سیاسی جماعت کے رہنما بھی ان سے شدید ناراض ہیں جس کی وجہ سے جام کمال کو انتظامی امور نمٹانے میں  مشکلات کا سامنا ہے۔

Back to top button