عمران خان کی گرفتاری پر حریم شاہ کی بڑی ’دھمکیاں‘

سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری پر ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکی دینے پر ٹک ٹاکر حریم شاہ بھی سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگیں، سوشل میڈیا صارفین حریم شاہ سے فوری ویڈیوز جاری کرنے کا مطالبہ کرنے لگے۔

خیال رہے کہ عمران خان کی گرفتاری سے پہلے جیسے ہی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سناتے ہوئے انہیں 5 سال کیلئے نااہل قرار دے دیا تو عدالتی فیصلے پر حریم شاہ نے ردِعمل دیتے ہوئے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں دھمکی دی تھی کہ اگر عمران خان کو گرفتار کیا تو وہ اپنے موبائل میں موجود تمام ویڈیوز اور تصاویر جاری کر دیں گی۔انہوں نے ٹوئٹر پر دھمکی آمیز لہجے میں لکھا تھا کہ ’سننے والے سن لیں، اگر عمران خان صاحب کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو اپنے فون میں موجود تمام تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردوں گی‘۔تاہم جب یہ خبر سامنے آئی کہ عمران خان کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا ہے تو حریم شاہ نے کوئی ویڈیو تو لیک نہیں کی تاہم ان کی جانب سے ایک اور ٹوئٹ کی گئی کہ عمران خان کا جرم یہ کہ وہ اس ملک کی تقدیر بدلنا چاہتا۔ خان کا جرم یہ کہ وہ غریبوں کے بارے میں سوچتا ہے۔ خان کا جرم یہ کے وہ اس ملک کی اشرافیہ کو ایکسپوز کرتا ہے۔ خان کا جرم یہ کہ وہ مافیا کے سامنے سر نہیں جھکاتا۔

بعدازاں ایک اور ٹوئٹ میں حریم شاہ نے دعویٰ کیا کہ حکومتی وزیر اس کی منتیں کر رہے ہیں کہ وڈیوز اپلوڈ مت کرنا، ہمارے ہاتھ میں کچھ نہیں، انھوں نے مزید لکھا کہ ہم سب بیوقوف تو نہیں۔ سب کو پتہ عمران خان صاحب کو چور بھگوڑے نواز شریف اور اسکی جعلساز بیٹی کی خواہش پر گرفتار کیا گیا۔

ٹک ٹاکر کی ٹوئٹس کے بعد وہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگی ہیں۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد سوشل میڈیا صارفین نامور ٹک ٹاکر حریم شاہ سے ’ویڈیو لیک‘ کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

حریم شاہ کی ٹوئٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین حریم شاہ کی اگلی ٹوئٹ کے انتظار میں تھے لیکن عمران خان کی گرفتاری کے بعد تاحال انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کوئی ویڈیو شئیر نہیں کی۔جس کے بعد صارفین نے حریم سے جلد ہی ویڈیو لیک کرنے کا مطالبہ کردیا، اور ٹوئٹر (ایکس) پر حریم شاہ ٹاپ ٹرینڈنگ پر آگئیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’عمران خان گرفتار ہوگئے ہیں، اب ویڈیوز اپلوڈ کردیں، صرف پوسٹ کرنے سے کام نہیں چلےگا۔ ’ایک اور سوشل میڈیا صارف نے پولیس موبائل کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا اشارہ دیا کہ عمران خان گرفتار ہوچکے ہیں۔

چودھری نوید نے لکھا کہ ہمیں پتہ حریم شاہ کمپرومائز نہں کر سکتی لازم ویڈیو ریلیز کرے گی

مومنہ نامی سوشل میڈیا صارف نے لکھا دھیان سے کہیں غصّے میں اپنی ہی ویڈیو اپ لوڈ نہ کر دینا

جبکہ فریحہ نامی صارف نے لکھا کہ ’ایسے حالات میں حریم شاہ ہی امید کی کرن ہیں۔

یاد رہے کہ حریم شاہ پی ٹی آئی کو سپورٹ کرتی ہیں اور وہ اکثر سوشل میڈیا پر اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتی نظر آتی ہیں۔

Back to top button