عیدالفطر کب ہوگی، رویت ہلال ریسرچ کونسل نے اہم پیش گوئی کردی

رویت ہلال ریسرچ کونسل نے عیدالفطرکی تاریخ سے متعلق اہم پیش گوئی کردی۔
اس سال ملک بھر میں رمضان المبارک کا آغاز تو ایک ہی دن سے ہوا ہے تاہم عیدالفطرکے چاند کی رویت پر تنازعہ پیدا ہوسکتا ہے، پاکستان میں شوال المکرم کے چاند کی پیدائش 11 اور12 فروری کی رات 12 بجے ہوگی جب کہ عیدالفطر13 کی بجائے 14 مئی بروز جمعہ ہونے کا امکان ہے۔
رویت ہلال ریسرچ کونسل کی طرف سے فراہم کیے گئے اعداد وشمار کےمطابق 29 رمضان المبارک یعنی بدھ 12 مئی کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر جو عمومی طور پر کم از کم 19 گھنٹے ہونی چاہیے وہ اگرچہ لاہور میں 18 گھنٹے 50 منٹ، مظفر آباد میں 18 گھنٹے 58 منٹ، راولپنڈی، اسلام آباد اور گلگت میں ٹھیک 19 گھنٹے جب کہ پشاور اور کراچی میں 19 گھنٹے پانچ منٹ، کوئٹہ میں 19 گھنٹے 17 منٹ اور جیوانی میں ملک بھر میں سب سے زائد 19 گھنٹے 27 منٹ ہو چُکی ہوگی لیکن غروبِ شمس اور غروب قمر کے درمیان فرق جو عمومی طور پر کم از کم 40 منٹ ہونا چاہیئے وہ لاہور میں 35 منٹ جب کہ دیگر شہروں یعنی پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد، مظفر آباد، گلگت، کراچی، کوئٹہ اور جیوانی میں 36 منٹ ہوگا لہٰذا 12 مئی 2021 ء بمطابق 29 رمضان المبارک کی شام پاکستان کے کسی بھی علاقے میں ننگی آنکھ سے یعنی بغیر بصری آلات کی مدد کے رویتِ ہلال کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اس طرح یکم شوال المکرم یعنی عید الفطر 30 روزے مکمل کرنے کے بعد 14 مئی2021ء کو ہوگی۔ مرکزی رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے بتایا کہ اگر مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان نے 29 رمضان المبارک بمطابق 12 مئی کی شام پاکستان کے کسی بھی علاقے سے رویتِ ہلال کی جھوٹی شہادتوں کو قبول کرتے ہوئے جمعرات 13 مئی کوعید الفطر کا اعلان کیا تو پھر اس شک کو تقویت ملے گی کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پرانی رویتِ ہلال کمیٹی کی تحلیل اور نئی رویتِ ہلال کمیٹی کی تشکیل کے بعد شعبان المعظم کا آغاز بھی جان بوجھ کر ایک دِن بعد کیا گیا تھا تاکہ سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک کی طرح پاکستان کے مسلمان بھی اپنے مذہبی تہوار اپنے اصل ایام پر نہ منا سکیں۔ واضع رہے کہ اس سال رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاورمیں ہوا تھا اورملک بھرمیں ایک ہی دن رمضان المبارک کے آغازکا اعلان کیا گیا تھا۔ اب شوال المکرم کے آغاز یعنی عیدالفطرکا شرعی اعلان بھی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد ہی کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button