عید سے قبل ٹماٹر کی قیمت کو پر لگ گئے، اچانک 100 فیصد اضافہ

 ہر سال کی طرح اس بار بھی عید سے قبل ٹماٹر کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ ہو گیا۔ اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ٹماٹر کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا۔کراچی میں چند روز قبل 100 روپے کے 4 کلو ملنے والے ٹماٹر اب 100 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔

 کوئٹہ میں بھی عید سے قبل ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں اچانک 100 فیصد اضافہ ہو گیا ہے اور ٹماٹر کی فی کلو قیمت 50 سے بڑھ کر 100 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ عید پر چونکہ ٹماٹر کی مانگ میں اضافہ ہو جاتا ہے اس لیے اس کی طلب بڑھتے ہی اس کی قیمت بھی بڑھ جاتی ہے۔

Back to top button