غزہ میں 10 لاکھ افراد بے گھر ہونے کا انکشاف

اقوام متحدہ نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں سے اس وقت 10 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں، ترجمان روینا شام دسانی نے بتایا کہ غزہ کی پٹی کا بڑا حصہ ملبے کا ڈھیر بن گیا، ملبے تلے کتنی لاشیں دبی ہیں ابھی یہ واضح نہیں۔
یو این دفتر برائے انسانی حقوق کی ترجمان کا غزہ کی صورتحال پر مزید کہنا تھا کہ غزہ میں اقوام متحدہ کے عملے کے 14 ارکان ہلاک ہوئے ہیں، روزانہ جنگی قوانین اور عالمی انسانی قوانین کی خلاف ورزیوں کی اطلاعات مل رہی ہیں۔
اقوام متحدہ اسرائیلی فوج کو شہریوں، شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے اور بلا امتیاز فضائی بمباری سے روکے۔
