پیٹرول سستا ہونے کا فائدہ عوام کو ملنا چاہئے

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچنا چاہئے، ٹرانسپورٹ کے کرایوں سمیت کھانے، پینے کی اشیا کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
فیصل آباد چمبر آف کامرس میں پریس کانفرنس کے دوران محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنعوعات کی قیمتوں میں چالیس روپے کمی کا فائدہ عوام کو ملنا ضروری ہے، فریقین سے مذاکرات کے نتیجے میں ڈیزل بسوں کے کرایوں میں دس فیصد اور پیٹرول بسوں کے کرایوں میں پندرہ فیصد کمی کروا دی گئی ہے۔کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں کمی کے لیے دالوں کی قیمتوں میں 10فیصد تک کمی کروا دی گئی ہے جبکہ فلور ملز مالکان سے ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں آٹے کی تھیلے میں 15روپے کی فوری کمی کی جا رہی ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ حکومت پنجاب کے پاس موجود گندم جاری کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اس پر بھی سبسڈی دی جائے گی امید ہے کہ فی من گندم کے نرخ 3500 سے 4 ہزار کے درمیان مقرر ہوں گے جس سے آٹے کی
کیا آپ ہارٹ فیلیئر جیسے مرض کی عام علامات جانتے ہیں؟
قیمتوں میں نمایاں کمی ہوگی۔
