مخلوط حکومت ہی پاکستان کے مفاد میں ہے

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مخلوط حکومت ہی پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے، اور ملک کے لیے نیک شگون ثابت ہوگی۔
خواجہ آصف نے جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام جماعتیں مل کر چلیں تو ملک کا فائدہ ہوگا، پیپلز پارٹی کے ساتھ ماضی میں بھی اچھا تجربہ رہا ہے۔
