لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے : رانا ثنااللہ

 

 

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

مرکزی رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ شہر میں کنٹینرز کو حفاظتی اقدامات کے طور پر رکھا گیا ہے، کنٹینرز سڑک کنارے پڑے ہیں اور سڑکیں کھلی ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی قیادت سے بیک ڈور رابطے اب بھی ہیں،لانگ مارچ مؤخر کیےجانے تک ان سے مذاکرات نہیں ہوسکتے،لانگ مارچ سے متعلق صرف بیانات دیے جارہے ہیں،عملی طور پر مارچ نہیں ہوگا۔

رانا ثنا اللہ نے کہاکہ اسلام آباد میں کسی کو بھی چڑھ دوڑنے کی اجازت نہیں۔

 

Back to top button