ہالینڈ نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر ورلڈ کپ کا دوسرا اپ سیٹ کر دیا

ڈچ ٹیم نے دلچسپ مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو 38 رنز سے شکست دے کر میگا ایونٹ میں دوسرا اپ سیٹ کر دیا ہے،  دھرم شالہ میں بارش سے متاثرہ میچ میں نیدرلینڈز نے مقررہ 43 اوورز میں 246 رنز کا ہدف دیا لیکن جنوبی افریقی ٹیم 42 اعشاریہ 5 اوورز میں 207 پر ڈھیر ہوگئی۔

جنوبی افریقی ٹیم نے میگا ایونٹ میں سری لنکا اور آسٹریلیا کی بڑی ٹیموں کو بڑے مارجن سے شکست سے دو چار کیا تھا اور پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

نیدرلینڈز نے میگا ایونٹ کی مضبوط ٹیم کے خلاف پہلے شاندار بیٹنگ کی اور مقررہ 43 اوورز میں 245 رنز بنائے اور ساتھ ہی شاندار بولنگ کی اور اسے 207 رنز تک محدود کردیا، دھرم شالہ میں بارش سے متاثرہ میچ میں نیدرلینڈز نے مقررہ 43 اوورز میں 8 وکٹ پر 245 رنز بنائے۔

کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے 78 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی اور آرین دت 23 رنز پر ناٹ آوٹ رہے جبکہ وین ڈرمیروی 29 اور تیجا نیدا منرو 20 رنز بناکر پویلین لوٹے۔جنوبی افریقا کی طرف سے لونگی نگیٹی، مارکو جانسن اور کگیسو ربادا نے 2، 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔

اس سے قبل جنوبی افریقا نے نیدر لینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا، بارش کے باعث یہ میچ 43 اوور فی اننگز تک محدود کیا گیا۔دونوں ہی ٹیموں کا ایونٹ میں یہ تیسرا میچ ہے، جنوبی افریقا نے اپنے دو میچ سری لنکا اور آسٹریلیا سے جیتے ہیں جبکہ نیدرلینڈز کو پاکستان اور

سائفرکیس میں مرکزی گواہ اعظم  خان کا تحریری بیان آگیا

نیوزی لینڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Back to top button