فافن کے بھی الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر تحفظات

فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے بھی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے پولنگ کے عمل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں قانونی خامیاں موجود ہیں ۔

فافن نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پیچیدہ صورت حال پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ 2017 میں انتخابی اصلاحات مشاورت کے بعد اتفاق رائے سے کی گئی تھیں، حکومت اس بار بھی مشاورت اور اتفاق رائے پیدا کرنے کی روایت کو برقرار رکھے۔

‘اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ اور ای وی ایم کے استعمال کا بل جلد منظور کروا لیں گے’فافن کے مطابق حکومت اور سیاسی جماعتیں سیاسی فیصلہ سازی کی ذمہ داری الیکشن کمیشن پر مت ڈالیں، سیاسی اتفاق رائے کے بغیر الیکشن ایکٹ میں ترمیم کی گئی تو آئندہ انتخابات کے جائز ہونے پر سوالات اٹھ جائیں گے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن الیکٹرانک ووٹنگ میشن کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کر چکا ہے جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو ووٹ چوری کا منصوبہ قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔

Back to top button