امریکہ ہر اس ملک میں نہیں گھس سکتا جہاں القاعدہ ہو

امریکی صدر بائیڈن نے نائن الیون حملے کے بیس سال مکمل ہونے کے بعد تعزیتی تقریب کے دوران بھی افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے فیصلے کا بھرپور دفاع کیا ۔

تعزیتی تقریب میں صدر جو بائیڈن، سابق صدور باراک اوباما اور بل کلنٹن بھی شریک ہوئے۔امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون میں صدر جو بائیڈن اور خاتون اول نے یاد گار پر پھول چڑھائے۔

صدر جو بائیڈن نے افغانستان سے فوجی انخلاء کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ہر اس ملک میں نہیں گھس سکتا جہاں القاعدہ موجود ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ امریکی افواج نے اسامہ بن لادن کو ہلاک کر کے اپنا مرکزی مشن مکمل کر لیا تھا اس لیے اب ہمارا افغانستان میں رہنے کا کوئی جواز نہیں تھا۔

Back to top button