فرانزک رپورٹ نے عمران کے ڈرامے کی پول کھول دی

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی فرانزک رپورٹ منظر عام پر آ گئی، جس نے عمران کے ڈرامے کی پول کھول دی ہے ، رپورٹ کے مطابق انہیں گولیاں نہیں بلکہ گولیوں کے 3 ٹکڑے اور ایک دھاتی ٹکڑا لگا۔

جائے وقوع سے ملنے والے 10 گولیوں کے خول فرانزک کے لیے بھجوائے گئے تھے، جو عمران خان کے ٹرک پر فائر ہوئے۔ خول کے علاوہ جناح اسپتال کے میڈیکل لیگل کی جانب سے رپورٹ بھی فرانزک کو بھجوائی گئی تھی۔

فرانزک رپورٹ کے مطابق عمران خان جس ٹرک پر سوار تھے، اس کے بائیں جانب سے فائر کیے گئے۔ فرانزک سائنس لیبارٹری کو 33 شواہد پارسل میں بھجوائے گئے تھے۔ یہ تمام شواہد ، سی سی پی او آفس لاہور ، ڈی پی او وزیر آباد اور جے آئی ٹی کے ارکان کی جانب سے بھجوائے گئے۔

اس  کے علاوہ معظم گوندل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی منظر عام پر آگئی، جس کے مطابق اسے سر کے پیچھے ایک گولی لگی، جو ماتھے سے باہر نکلی۔ معظم پر گولی اونچائی سے فائر ہوئی، جو اس کی موت

Back to top button