فیس بک نے سرچ نتائج میں ’وکی پیڈیا‘ معلوماتی باکس کا اضافہ کردیا

فیس بک نے لوگوں، مقامات اور واقعات کی سرچ اور اس سے وابستہ نتائج کو مزید بہتر کرنے کےلیے اب سرچ بار کے نتائج کے ساتھ ایک پینل میں کھلنے والی معلومات ظاہر کرنا شروع کردی ہے جس میں متعلقہ موضوع پر وکی پیڈیا کے صفحات سامنے آجاتے ہیں۔
فیس بک نے تصدیق کی ہے کہ فیس بک سرچ کو اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے اور اب وہاں کسی عوامی شخصیات، مقام اور دیگر جیسے فلموں اور ٹی وی شوز کے بارے میں تفصیلات دیکھنا ممکن ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ پاکستان یا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فیس بک سرچ بار میں ٹائپ کریں گے تو دائیں جانب اوپر ایک انفارمیشن باکس نظر آئے گا جس میں تفصیلات موجود ہوں گی۔ یہ تفصیلات عوامی طور پر دستیاب ڈیٹا پر مشتمل ہوں گی جن میں وکی پیڈیا کی تفصیلات بھی شامل ہیں مگر صارفین ان کو فیس بک سے باہر دیکھنے کی بجائے ایک سائیڈ پینل میں ظاہر کیا جائے گا۔
یہ بالکل ویسے ہی جیسے گوگل کی جانب اسی طرح کی سرچز کے حوالے نالج پینل فارمیٹ کو استعمال کیا جارہا ہے۔ فیس بک نے تصدیق کی کہ یہ فیچر ایک پائلٹ پروگرام کے طور پر انگلش زبان میں آئی او ایس، ڈیسک ٹاپ اور موبائل ویب پر دستیاب ہوگا، یعنی کچھ صارفین اسے استعمال کرسکتے ہیں کچھ نہیں، کیوں کہ یہ ابھی آزمائشی بنیاد پر کام کررہا ہے۔ تاہم جن افراد کے پاس یہ فیچر کام کررہا ہے تو وہاں بھی ہر سرچ انکوائری کی تفصیلات اس نئے فارمیٹ میں ظاہر نہیں ہوتیں۔
فیس بک سرچ کی جانب سے صارفین کو اپنے فیچرز کی جانب سے بھیج دیا جاتا ہے جیسے کووڈ یا کووڈ 19 سرچ کرنے پر صارف گھوم کر فیس بک کے اپنے کووڈ 19 انفارمیشن پینل پر پہنچ جاتا ہے، کیوں کہ اس وبائی بیماری کے حوالے سے کوئی ڈیٹا پاور سائیڈ پینل نظر نہیں آتا۔ آسان الفاظ میں فیس بک پر ہر سرچ پر تفصیلی معلومات کی توقع نہیں رکھی جاسکتی یا فی الحال ابھی یہ فیچر اتنا زیادہ کارآمد نہیں۔
یہ پہلی بار نہیں جب فیس بک نے وکی پیڈیا ڈیٹا سے اپنی سروس کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہو، درحقیقت کمیونٹی پیجز کےلیے وکی میڈیا کی تفصیلات کئی برسوں سے استعمال کی جارہی ہے۔ فیس بک نے ابھی واضح نہیں کیا کہ یہ فیچر کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button