انگلینڈ نے پاکستان کو ہرا کر 7میچوں کی سیریز اپنے نام کر لی

ساتویں اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلش ٹیم نے پاکستان کو67 رنز سے ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی.
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلشن ٹیم نے قومی ٹیم کو جیت کیلئے 210 رنز کا ہدف دیا. پاکستان نے ہدف کے تعاقب میں آٹھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 135 رنز بنا ئے،کپتان بابراعظم 4 رنز، محمد رضوان ایک رن اور افتخار احمد 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ چوتھی وکٹ کی شراکت میں 53 رنز بنائے گئے لیکن یہاں خوشدل شاہ 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،
اسکے بعد آصف علی 7 رنز اور محمد نواز 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ شان مسعود 56 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ محمد وسیم جونیئر 5 رنز بنا کر چلتے بنے،آل راؤنڈر شاداب خان فیلڈنگ کے دوران ہیمسٹرنگ اسٹرین کا شکار ہوگئے ہیں، اس لیے وہ میچ میں بیٹنگ کرنے بھی نہیں آئیں گے۔
مہمان ٹیم نے مقرر اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے۔ انگلش ٹیم نے بیٹنگ شروع کی تو الیکس ہیلز 18 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو اور فل سالٹ 20 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔ مہمان ٹیم نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 62 رنز بنائے لیکن یہاں بین ڈکٹ 30 رنز بنا کر وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاتھوں اسٹمپ آؤٹ ہوگئے،چوتھی وکٹ کی شراکت میں 108 رنز بنائے گئے جس میں 52 رنز ڈیوڈ ملان اور 46 رنز ہیری بروک کے شامل ہیں۔
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ڈیوڈ ملان کا 30 رنز پر پہلا کیچ چھوڑا کیا جس کے بعد 62 رنز پر محمد وسیم نے ڈیوڈ ملان کا دوسرا کیچ چھوڑ دیا۔ وہ 78 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے،محمد وسیم جونیئر نے 4 اوورز میں سب سے زیادہ 61 رنز دیے۔
دریں اثنا پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔
انگلینڈ کے خلاف آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں،وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، خوشدل شاہ، فاسٹ بولرز حارث رؤف اور محمد حسنین کی فائنل الیون میں واپسی ہوئی ہے جبکہ محمد حارث، حیدر علی، عامر جمال اور شاہنواز دھانی کو آج آرام دیا گیا ہے
۔
خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے چھ میچز ہو چکے ہیں جس میں دونوں ٹیموں نے تین تین میچ جیت کر آج کے آخری میچ کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔
قومی سکواڈ میںکپتان بابر اعظم، محمد رضوان، شان مسعود، حیدر علی، افتخار، آصف علی، شاداب خان، محمد نواز، عامر جمال، محمد وسیم (جونیئر)، شاہ نواز دھانی شامل ہیں۔
انگلش سکواڈ میں الیکس ہیلز، وکٹ کیپر فل سالٹ، ڈیوڈ ملان، بین ڈکٹ، ہیری بروک، کپتان معین علی، سام کرن، ڈیوڈ ولے، عادل رشید، رسی ٹاپلے، رچرڈ گلیسن شامل ہیں۔
