قومی کرکٹر وہاب ریاض دوسری بیٹی کے باپ بن گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر مبارکباد کا تانتا بندھ گیا۔
وہاب ریاض نے ٹوئٹر پر اپنی دوسری بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی۔قومی کرکٹر نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ‘میں اور میرے خاندان نے آج حورین سکندر کو اپنے گھر میں خوش آمدید کہا ہے، حورین میری دوسری بیٹی کا نام ہے، اللہ کا شکر ہے کہ وہ میری ہاتھوں میں ہے’۔
My family n I just welcomed Hoorain Sikandar in to our world, my second daughter Alhumdulilah
She’s in my arms as I write this tweet n my wife is smiling at me n well right next to me
there is no joy comparable to blessing n mercy a beti
Wish dad was around to hold her #happy🙏🏼☝🏼— Wahab Riaz (@WahabViki) May 19, 2020
وہاب ریاض نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ‘اس وقت جب میں یہ ٹوئٹر پیغام دینے میں مصروف ہوں ، میری اہلیہ میرے ساتھ موجود ہیں جب کہ دوسری بیٹی کی پیدائش پر ہم بے انتہا خوش ہیں جسے میں بیان نہیں کر رسکتا’۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی خوشی بیٹی کی پیدائش کی خوشی کے مقابلے کے لائق نہیں ہے کیونکہ بیٹی اللہ کی رحمت ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ ایسے والدین پر رحم فرماتا ہے جن کے پاس بیٹیاں ہوں۔قومی کرکٹر نے اس لمحے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے کہ آج میرے والدین میرے ساتھ ہوتے اور اسے اپنی گود میں اٹھاتے۔
وہاب ریاض کو بیٹی کی پیدائش پر قومی کھلاڑی سمیت متعدد معروف شخصیات کی جانب سے مبارکباد دینےکا سلسلہ جاری ہے۔
