ق لیگ کےتمام 10 ارکان کا پرویز الٰہی پر اعتماد کا اظہار

مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کے تمام 10 ارکان نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحریک عدم اعتماد کی صورت میں وزیراعلیٰ،سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کو ووٹ  دینے کی یقین دہانی کر دی۔

پاکستان مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ایوان وزیر اعلیٰ میں پرویز الٰہی کی زیر صدارت ہوا۔ارکان کا کہنا تھا افواہین پھیلانے والے ناکام ہونگے۔

اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں پارلیمانی پارٹی کی تمام 10 ارکان نے شرکت کی، اجلاس میں  تمام 10 ارکان نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی پر مکمل اعتماد کا اظہار کر تے ہوئے تمام فیصلوں کا اختیار پرویز الٰہی کو دیدیا۔

اجلاس میں ق لیگ کے  پنجاب اسمبلی پارلیمانی ارکان نےکہا کہ  وہ تحریک عدم اعتماد کی صورت میں وزیراعلیٰ،سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کو ووٹ دیں گے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ دل و جان سے عمران خان کے ساتھ ہیں۔

اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کے صاحبزادے  مونس الٰہی نے  ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر داخلہ راناثنا اللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثنا اللہ صاحب، میں 8 کلب سی ایم ہائوس پہنچ گیا ہوں ، آپ کب آرہے ہیں سیل کرنے۔

Back to top button