نجم سیٹھی رمیز راجہ کی جگہ چیئرمین پی سی بی مقرر، نوٹیفکیشن جاری

وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ بنانے کی منظوری دیدی۔

بنجم سیٹھی کی بطور چیئرمین پی سی بی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا گا 4 نوٹیفکیشن جاری کیے جائیں گے، 2019 کا کرکٹ بورڈ آئین ختم کر دیا جائے گا، 2019 میں وزیراعظم کے دو نامزد کردہ ناموں کو بھی ختم کردیا جائے گا، تیسرے نوٹیفکیشن میں 2014 کا آئین بحال کر دیا جائے گا اور چوتھے نوٹیفکیشن میں موجودہ بورڈ کو چلانے کے لیے ایک سیٹ اپ کا اعلان کیا جائےگا۔

نجم سیٹھی رمیز راجا کی جگہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ گورننگ بورڈ ممبرز کیلٸے نجم سیٹھی اور شکیل شیخ کے نام سمری میں تجویز کیے گئے تھے۔

وزارت بین الصوبائی رابطہ نے سمری وزیراعظم آفس بھجوا دی ہے جس میں رمیز راجا اور اسد علی خان کی جگہ نٸے نام شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی ظہرانے پر لاہور میں ملاقات ہوئی جس میں انہیں بورڈ کا نیا سربراہ بنائے جانے کا عندیہ دیا تھا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل نجم سیٹھی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی جس میں شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔

Back to top button