لانگ مارچ کیلئے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی گئی

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی لانگ مارچ کے دوران سیکیورٹی کیلئے پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، مارچ کی سیکیورٹی کے لیے 10 ہزار سے زائد اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کے 500 اور 122 کمانڈوز کو لانگ مارچ کی سیکیورٹی کے لیے تعینات کیا جائے گا، سیکیورٹی پر 38 ایلیٹ فورس اہلکار،91 خواتین اور 1 ہزار 94 ٹریفک پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

سیکیورٹی پلان کے تحت پنجاب پولیس اور پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کے اہلکار اسٹینڈ بائی پر موجود رہیں گے، حقیقی آزادی مارچ کی مانیٹرنگ کے لیے کلوز سرکٹ کیمروں کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔
حقیقی آزادی مارچ کی سیکیورٹی کی براہ راست نگرانی ایس ایس پی آپریشنز کریں گے۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ میں مقامی تاجروں کی پی ٹی آئی دھرنے کے باعث راستوں کی بندش کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

پی ٹی آئی کی جلسے اور دھرنے کے لیے این او سی کے اجراء کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ تحریکِ انصاف جلسے و دھرنے کے لیے انتظامیہ سے اجازت لے۔

Back to top button