لاپتا افراد کیس میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور پشاور ہائی کورٹ میں پیش ہوگئے

پشاور ہائی کورٹ میں لاپتا افراد سےمتعلق کیس میں طلب کیےجانے پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور عدالت میں پیش ہوگئے۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اشتیاق ابراہیم نے لاپتا افراد کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں وزیر اعلیٰ کے پی عدالت کےپیش کرنے پر طلب ہوئےجب کہ ایڈووکیٹ جنرل اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے سوال کیاکہ ضمانت کےباوجود گرفتاریاں ہو رہی ہیں؟ عدالتی احکامات ہیں کہ ضمانت کےبعد گرفتاری نہیں ہوں گی،لاپتا افراد کےخاندان ہمارےپیچھے آتے ہیں، اس پر وزیر اعلیٰ نےجواب دیا کہ اس طرح کےمعاملات کا میں خود مخالف ہوں۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نےکہا کہ ضمانت منسوخی کےلیے سپریم کورٹ چلےجائیں، اس طرح بندوں کو اغوا نہ کریں، یہ پہلا واقعہ نہیں، بار بار ایسا ہوتا رہاہے،عدالتی احکامات پرکوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔

عدالت نے کہا کہ ہم مجبوراً اب پولیس والوں کےخلاف کارروائیاں کریں گے، ایڈووکیٹ جنرل جواب جمع کرائیں اور سی ٹی ڈی،پولیس سب کو بیٹھا کرمعاملے کو دیکھیں۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ علی امین نے عدالت سےکہا کہ فوکل پرسن دےدیں، ایڈووکیٹ جنرل کےساتھ مل کر ہم قانون سازی کریں گے۔

جسٹس منیب کی آرٹیکل 63 اے کیس سننے سے معذرت، سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی

Back to top button