میں صوبے کا وزیر اعلی ہوں وسائل ڈنکے کی چوٹ پر استعمال کروں گا : علی امین گنڈاپور

وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ غیرجمہوری طریقے سے آئے ہوئے لوگوں نے آئین کو تباہ کردیا ہے جب کہ یہ گولیاں اور تشدد ہمارا وقت ضائع کرسکتا ہےلیکن مقصد تبدیل نہیں کر سکتا۔ جہاں جہاں ہمیں حکم ملےگا وہاں جلسہ کریں گے۔ میں وزیر اعلی ہوں اپنےوسائل ڈنکے کی چوٹ پر استعمال کروں گا،میری مشینری راستہ اس لیےکلئیر کرےگی کیوں کہ میں اس صوبے کا وزیر اعلی ہوں۔۔
وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور ہائی کورٹ کےباہر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہاکہ 2017 کے پولیس ایکٹ پر کام کر رہے ہیں،کوئی بھی اپنی طاقت کو بے جا استعمال نہیں کرسکتا۔انہوں نےکہا کہ نگران حکومت میں پولیس پر وہ کام کر وائےگئے جو وہ نہیں کرنا چاہتےتھے، وزارت داخلہ اور دیگر محکموں کےساتھ مل کر قوانین بنا رہے ہیں۔
وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کاکہنا تھاکہ غیرجمہوری طریقے سےآئے ہوئےلوگوں نے آئین کو تباہ کردیا ہے،جہاں جہاں ہمیں حکم ملےگا وہاں جلسہ کریں گے، یہ گولیاں،تشدد ہمارا وقت ضائع کر سکتا ہےمقصد تبدیل نہیں کرسکتا۔
علی امین گنڈاپور نےکہا کہ میں وزیر اعلی ہوں اپنےوسائل ڈنکے کی چوٹ پر استعمال کروں گا، میری مشینری راستہ اس لیےکلئیر کرےگی کیوں کہ میں اس صوبے کا وزیر اعلی ہوں۔انہوں نےکہا کہ پنجاب پولیس کو وراننگ دےرہا ہوں، کسی کا غلط حکم نہ مانیں، نتائج آپ نےخود بھگتنے ہوں گے، عظمی بخاری کہتی ہیں میں خبیرپختونخوا میں جلسہ کروں، میں کیوں یہاں جلسہ کروں،میں پورے پاکستان میں جلسہ کروں گا۔ان کاکہنا تھاکہ مولانا فضل الرحمٰن،بلاول اور پی ڈی ایم کےدیگر رہنما جلسے کر رہے ہیں لیکن انہیں روکنے والا کوئی نہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نےکہا کہ مولانا فضل الرحمٰن نےخود بولاکہ مجھے کہاگیا کہ ہی پی آئی کی حکومت ختم کرو،مولانا صاحب آپ مان گئےکہ امریکا کےکہنے پر آپ نے پی ٹی آئی کی حکومت گرائی ہے۔
