لاہور میں ترقی کا پہیہ جہاں رکا تھا وہی سے شروع ہوگا

مسلم لیگ ن کی سینئرنائب صدر مریم نواز کاکہنا ہے کہ ن لیگ کی حکومت جانے کے بعد لاہور لاوارث ہوگیا۔ترقی کا پہیہ جہاں سے رکا تھا وہی سے شروع ہوگا۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز کا اپنے حلقہ پی پی 159گجومتہ  میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شیر کو فتح سے ہمکنار کراؤ،آپ کی خدمت میں دن رات ایک کردیں گے۔جگہ جگہ آپ کونوازشریف ،شہبازشریف کی خدمت کے نشان نظرآئیں گے۔لاہور میں ن لیگ نے خدمت کے ریکارڈ قائم کئے۔5سال تک ترقی کا پہیہ آگے نہیں بڑھا،5سال  بعد لاہور میں شیر واپس آئے گا ،ترقی اور خدمت واپس آئے گی۔

مریم نوازکاکہنا تھا کہ ن لیگ کی حکومت جانے کے بعد لاہور لاوارث ہوگیا۔ترقی کا پہیہ جہاں سے رکا تھا وہی سے شروع ہوگا۔آج لاہور کی سڑکوں پر کوڑا اٹھانے والا کوئی نہیں۔8فروری کو صرف شیردھاڑے گا۔

Back to top button