بغیر چارج کیے 50 سال تک چلنے والی بیٹری کی نمائش

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چارج کیے بغیر 50 سال تک چلنے والی بیٹری کی نمائش کی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی کمپنی Betavoltکا دعویٰ ہے کہ اس کی ایٹمی بیٹری دنیا کی پہلی جوہری بیٹری ہے جسے بغیر چارج کیے 50 سال تک استعمال کیا جاسکتا ہے،  بیٹری آزمائشی مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ بیٹری کو مستقبل میں فون اور ڈرون جیسے کمرشل آلات کے لیے بڑے پیمانے پر تیار کیا جاسکے گا۔

Back to top button