لاہور میں سیکڑوں مقامات پر مفت وائی فائی پوائنٹس بنانے کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے لاہور میں فری وائی فائی پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری بھی دی، جس کے تحت لاہور میں 516 مقامات پر فری وائی فائی پوائنٹس بنائے جائیں گے۔ دو ہفتے میں 10 مقامات پر فری وائی پراجیکٹ کا آغاز کردیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تعلیمی اداروں، ائیرپورٹ،ریلوے سٹیشن اور بس اسٹینڈ پر ترجیحاً فری وائی فائی شروع کرنے کی ہدایت بھی کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں 21منزلہ ارفع کریم ٹاور ٹو بنانے کی مظوری دیدی۔لاہور میں آئی ٹی، ایجوکیشن اور فلم سٹی پراجیکٹ کا آغاز جلد ہوگا، جس کے لیے مائیکروسافٹ،اوریکل اور دیگر بڑی کمپنیوں نے آئی ٹی سٹی لاہور کیلئے آمادگی ظاہر کردی۔